23 نومبر، 2026، 8:56 AM

صدر پزشکیان کا خواتین کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کی تاریخی فتح پر تہنیتی پیغام

صدر پزشکیان کا خواتین کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کی تاریخی فتح پر تہنیتی پیغام

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنوبی کوریا میں عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے والی ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایرانی خواتین کے عزم، خود اعتمادی اور صلاحیتوں کا روشن مظہر قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنوبی کوریا میں عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے والی ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایرانی خواتین کے عزم، خود اعتمادی اور صلاحیتوں کا روشن مظہر قرار دیا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے ایک پیغام میں ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو عالمی چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اعزاز ایران کی قابلِ فخر خواتین کی قوتِ ارادی، خود اعتمادی، محنت اور صلاحیتوں کا درخشاں ثبوت ہے۔

پزشکیان نے ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ اگر انسان کو اپنی صلاحیتوں پر یقین اور اعتماد ہو تو کوئی رکاوٹ اس کی صلاحیتوں کو نکھرنے اور کامیابی کی بلندیاں حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔

صدرِ ایران نے ٹیم کے تمام محنتی ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور مسلسل سربلندی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہر موجو میں منعقدہ 2026ء کی عالمی پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

News ID 1943066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha